جمعرات, جنوری 30, 2025
اشتہار

سعودی شہزادہ محمد بن فہد انتقال کرگئے

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی شہزادہ محمد بن فہد رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے۔

سعودی گیزٹ کی رپورٹ کے مطابق مشرقی صوبے کے سابق امیر شہزادہ محمد بن فہد  75 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

سعودی پریس ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں شاہی عدالت نے کہا کہ ان کی نماز جنازہ بدھ کو بعد نماز عصر ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی جائے گی۔

ایوان شاہی نے متوفی کے لیے رحمت و مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے۔

شہزادہ محمد بن فہد شاہ فہد کے دوسرے بیٹے ہیں وہ 1950 میں ریاض میں پیدا ہوئے، انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم کیپٹل ماڈل انسٹیٹیوٹ سے حاصل کی۔

شہزادہ محمد بن فہد نے یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، سانتا باربرا سے معاشیات اور سیاست میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔

گریجویشن کے بعد انہوں نے پرائیویٹ سیکٹر میں کام کیا، 1970 کی دہائی کے اوائل میں وہ البلاد جماعت کے بڑے اسٹیک ہولڈر تھے وہ مشرقی صوبے کے گورنر بھی رہ چکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں