اسلام آباد: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اُن کا پرتپاک استقبال کیا۔
تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد کا طیارہ جیسے ہی پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا اُسے جےایف 17تھنڈراورایف 16نےحصارمیں لے کر سلامی دی۔ وزیراعظم، وفاقی کابینہ کے اراکین اور آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نورخان ائیربیس پہنچے جہاںانہوں نے محمد بن سلمان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر سعودی سفارت خانے کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
سعودی ولی عہد کو بچوں نے گلدستہ پیش کیا، فنکاروں نے ثقافتی رقص جبکہ شاہی مہمان کو 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔ شاہی مہمان نورخان ائیربیس سے وزیراعظم ہاؤس کے لیے روانہ ہوئے تو عمران خان نے گاڑی خود ڈرائیو کی، وفاقی دارالحکومت کی شاہراؤں پر خوش آمدید کے بینرز آویزاں ہیں جبکہ دونوں ممالک کے پرچموں سے سجاوٹ بھی کی گئی جبکہ راستے میں ثقافتی رقص کے ذریعے بھی انہیں خوش آمدید کہا گیا۔
قبل ازیں سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر خصوصی طیارے سے نورخان ائیربیس پہنچے اُن کا استقبال پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی نے کیا۔
سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر پاکستان پہنچ گئے، پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے انکا والہانہ استقبال کیا۔#CrownPrinceinPakistan 🇵🇰🇸🇦 pic.twitter.com/JW3u3Bibof
— PTI (@PTIofficial) February 17, 2019
وفاقی وزیر اطلاعات
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’سعودی ولی عہد کا طیارہ جیسے ہی پاکستانی حدود میں داخل ہوگا انہیں پاک فضائیہ کا شیر دل دستہ جے ایف تھنڈر سے سلامی دے گا، کل محمد بن سلمان کو نشان پاکستان کا سول ایوارڈ دیا جائے گا‘۔
HRH Crown Prince starts his tour to Pakistan, a country that we have historic ties with. This visit will expand the prospects for fruitful cooperation to achieve the aspirations of the two countries
— Adel Aljubeir عادل الجبير (@AdelAljubeir) February 17, 2019
یاد رہے کہ چین کے صدر کو دورہ پاکستان کے وقت جے ایف تھنڈرز کے ذریعے فضا میں سلامی دی گئی تھی۔
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کاپاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی شایان شان استقبال۔
دفاع پاکستان میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت کے حامل پاک فضائیہ کے ایف 16 اور جے ایف 17تھنڈر طیاروں نے شاہی طیارے کو اپنے حصار میں لے لیا۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 17, 2019
اُن کا کہنا تھا کہ ’سعودی ولی عہد کےدورے میں15سے20ارب ڈالرزکےمعاہدےہوں گے، وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے جبکہ کونسل دونوں ممالک کے سربراہان کونسل کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے‘۔
فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ ’سعودی ولی عہد کے ساتھ جو بھی معاہدے طے کیے جائیں گے انہیں پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا جس پر اگر مباحثے کی گنجائش ہوئی تو اس پر سب کو کھل کر اظہار کا موقع بھی دیا جائے گا‘۔
پاک سعودی وفود کے درمیان باضابطہ ملاقاتیں شروع
وفاقی وزیرخزانہ اسدعمرکی سعودی وزیرتوانائی خالدالفالیح سےملاقات ہوئی جس میں سعودی وفد اور اعلیٰ حکام بھی شریک تھے، دوران ملاقات اربوں ڈالرز کے معاہدوں پر مشتمل سرمایہ کاری پر مشاورت کی گئی۔
Just completed meeting with saudi minister for energy, industries and mineral resources , His Excellency Khalid Al-Falih and his team. Wide range of investment projects worth billions of dollars discussed. MOU signing later today. pic.twitter.com/dMBGSijeP4
— Asad Umar (@Asad_Umar) February 17, 2019
ولی عہد محمد بن سلمان کی موجودگی میں معاہدوں کو حتمی شکل دی جائے گی، اسد عمر کا کہنا تھا کہ ’سعودی وفد کے ساتھ بڑی سرمایہ کاری پر اہم گفتگو ہوئی جس کو حتمی شکل دی جائے گی‘۔
تیاریاں
ائیربیس پر شاہی مہمانوں کےاستقبال کی تیاریاں مکمل ہوگئیں، ولی عہدکے استقبال کے لیے نور خان ائیر بیس پر سرخ قالین بچھائے گئے جبکہ شاہراؤں پر شاہی مہمانوں کے لیے استقبالی کلمات سےمزین بل بورڈ آویزاں کئے گئے۔
سعودی فرمانرواشاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد کے پورٹریٹ آویزاں جبکہ ائیربیس لاؤنج میں بھی شاہی مہمان کی تصاویر لگا دی گئیں۔
شہزادہ محمد بن سلمان کا پاکستان میں فقید المثال استقبال کیا جائے گا، موصولہ اطلاعات کے مطابق سعودی ولیٔ عہد کو تھری لیئرز باکس سیکورٹی فراہمی کے انتظامات مکمل ہوگئے، اس ضمن میں نور خان ایئر بیس، راولپنڈی سے وزیرِ اعظم ہاؤس اسلام آباد تک شاہی مہمانوں کی سیکورٹی پاک فوج اور سعودی شاہی گارڈز نے مشترکہ طور پر سنبھال لی۔
شاہی قافلے کی حفاظت کے لیے فضائی نگرانی کے ساتھ ساتھ آس پاس کی بلند عمارتوں پر بھی مستعد اہل کار تعینات ہیں، ایئر پورٹ پر اترتے ہی سعودی ولیٔ عہد کو 21 توپوں کی سلامی دی جائے گی۔