تازہ ترین

سیکورٹی گارڈ کا رونا سعودی شہزادے سے نہیں دیکھا گیا، ریالوں کی برسات کردی

جدہ: سعودی عرب میں سیکورٹی گارڈ کی بائیک چوری ہونے کی ویڈیو وائرل ہونے پر شہزادہ عبدالعزیز بن فہد نے فوری طور پر گارڈ سے نہ صرف رابطہ کیا بلکہ 2 لاکھ ریال دینے کا بھی وعدہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شہر جدہ میں سیکورٹی گارڈ کی بائیک چوری ہوئی، گارڈ نے سوشل میڈیا پر ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں وہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکا اور رو پڑا، گارڈ کا کہنا تھا کہ اب وہ ڈیوٹی پر کیسے جائے گا۔

سیکورٹی گاڑد کی ویڈیو وائرل ہونے پر شہزادہ عبدالعزیز بن فہد نے فوری طور پر گارڈ سے نہ صرف رابطہ کیا بلکہ 2 لاکھ ریال دینے کا بھی وعدہ کیا۔ ایک اور شخص نے گارڈ کے اکاؤنٹ میں نہ صرف 20 ہزار ریال ٹرانسفر کیے بلکہ اسے نوکری کی بھی پیشکش کی۔

ناصر حمود نامی گارڈ نے اپنی دوسری ویڈ میں شہزاد عبدالعزیز اور دیگر افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ سب کا خاص طور پر شہزادہ عبدالعزیز کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میری فریاد سنی۔

سیکورٹی گارڈ نے ویڈیو میں مزید کہا کہ دنیا میں ایسے ہمدردوں کی کمی نہیں جو ضرورت مندوں کی مدد کرنے میں کسی قسم کی تاخیر نہیں کرتے، میں اپنی بائیک چوری ہونے پر پریشان تھا اس لیے جذبات پر قابو نہ رکھ سکا۔

سعودی فنکار فایز المالکی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شہزادہ عبدالعزیزبن فہد کے ساتھ سیکورٹی گارڈ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا 15 سو ریال کی بائیک کے بدلے اللہ تعالیٰ نے 2 لاکھ ریال کا رزق بھیج دیا۔

Comments

- Advertisement -