جمعہ, مئی 23, 2025
اشتہار

قطری شہزادے تلور کاشکار کرنے کے بعد وطن لوٹ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف کی دعوت پر آئے قطری شہزادے تلور کا شکار کرنے کے بعد اپنے ملک لوٹ گئے۔

تفصیلات کے مطابق قطری شہزادے سولہ روز تک تلور کا شکار کرنے کے بعد اپنے دیس واپس چلے گئے، قطری شہزادے حمد بن جاسم سمیت تین شہزادوں نے بھکر اور جھنگ میں تلور شکار کیے۔

قطری شہزادے فیصل آباد سے خصوصی طیارے کے ذریعے اپنے وطن روانہ ہوئے، ایئرپورٹ اور اطراف سخت سیکورٹی تھی۔

قطری شہزادے اپنے دوستوں کے ہمراہ وزیراعظم نواز شریف کی دعوت پر شکار کھیلنے آئے تھے۔

یاد رہے کہ قطری خاندان کو شکارگاہوں کی منظوری وزارت خارجہ نے دی، صوبوں کو خط بھی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کیا گیا، اس سے پہلے یہ خبریں بھی آئی تھیں کہ خیبرپختون خوا حکومت نے وزارت خارجہ کی درخواست کو مسترد کردیا ہے۔


مزید پڑھیں : تلور کے شکار کے لیے وفاقی حکومت کی درخواست مسترد


اس سے قبل تلور کا شکار کرنے پر کسانوں نے قطری شہزادے جاسم کی خیمہ بستی کے باہر پرامن احتجاج بھی کیا تھا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ قطری شاہی خاندان کے بارہ افراد تلور کے شکار کے لیے اُن کی زمینوں پر موجود ہیں جس کے باعث ان کی فصلیں تباہ ہورہی ہیں‘ حکومت فوری طور پر شکار کا یہ عمل روکے۔


مزید پڑھیں : غریب کسانوں کا قطری شہزادوں کے خلاف احتجاج


ملک میں عام طورپر اس پرندے کے شکار پر سرکاری طورپر پابندی عائد ہے لیکن جب عرب شاہی خاندان کے افراد تلور کے شکار کے لیے اپنے سفر کا آغاز کرتے ہیں تو ان کے لیے کوئی روک ٹوک نہیں ہوتی۔

واضح رہے کہ موسم سرما میں یہ پرندے بڑی تعداد میں پاکستان کا رخ کرتے ہیں اور ان کے شکار کے دلداہ خلیج اور عرب ریاستوں کے شاہی خاندانوں کے افراد بھی تواتر سے پاکستان آتے ہیں۔

رواں ماہ کے اوائل میں قطری شہزادوں نے پنجاب کے علاقے بھکر میں بھی اس پرندے کے شکار کے لیے کئی روز تک قیام کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں