اشتہار

افرادی قوت کیلئے سعودی ریلوے نے بڑا قدم اٹھا لیا

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی ریلوے(ساز) نے مقامی افرادی قوت کے لیے ’ایس اے آر پائنیئرز پروگرام‘ کا آغاز کیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی ریلوے کے اس خصوصی پروگرام کا مقصد کمپنی میں شامل ہونے کے خواہش مند سعودی مردو خواتین فریش گریجویٹس کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

مملکت میں انسانی وسائل اور امدادی خدمات کے محکمہ کے ڈائریکٹر عبدالرحمان ترکستانی کا کہنا ہے کہ پروگرام کے ذریعے کمپنی کے مختلف شعبوں میں مقامی صلاحیتوں کو شامل کرکے انہیں تربیت فراہم کی جائے گی۔ پروگرام میں شامل کرنے کے لیے ‘ساز’ درخواست دہندگان کی جانچ کا سلسلہ 29 اپریل سے شروع کرے گی۔

- Advertisement -

امیدواروں کے حتمی انتخاب کے بعد اگست میں ان کے لیے تربیتی کورسز کا آغاز ہوگا۔

عبدالرحمان ترکستانی نے یہ بھی بتایا کہ ’ایس اے آر پائنیئرز پروگرام’ میں کئی ایک تربیتی کورسزنیز متعدد محکموں اور سٹیشنوں میں ’آن جاب تربیت‘ بھی شامل ہے۔

درخواست دہندگان سے انٹری ٹیسٹ لیا جائے گا جبکہ انگریزی بھی راونی ہونا بھی شرط ہے۔

اس پروگرام کے لیے منتخب ہونے والے مقامی امیدواروں کو تربیت کے بعد مختلف شعبوں میں ذمے دارایاں سونپی جائیں گی تاکہ وہ ریلوے کے نظام کو سمجھ سکیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں