پاکستان کی اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال کی خریداری کی شرح 75 روپے 10 پیسے پر برقرار رہی۔
کرنسی ایکسچینج کمپنیاں نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز کے افتتاحی سیشن میں بغیر کسی تبدیلی کے سعودی ریال کو 75 روپے 65 پیسے میں فروخت کررہی ہیں۔
ریال سعودی عرب کی سرکاری کرنسی ہے اور اسے مختصراً ایس اے آر یا ایس آر کہا جاتا ہے، ایک ریال کو 100 حلالوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں سعودی عرب میں مقیم بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے اپریل 2025 کے دوران ترسیلات زر کی مد میں 725.4 ملین ڈالر بھیجے۔ مملکت سے ترسیلات زر ماہانہ بنیادوں پر 26 فیصد کم ہوئیں، اور اپریل 2024 میں تارکین وطن کی طرف سے بھیجے گئے 712.2 ملین ڈالر سے 2 فیصد زیادہ ہیں۔
دوسری جانب سعودی عرب میں سونے کی قیمت 4,676 ریال فی تولہ رہی جبکہ 10 گرام کی قیمت 4,013 ریال ہے۔