جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

سعودی شہزادہ انتقال کرگئے

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی شہزادہ خالد بن سعود بن عبدالعزیز رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی رائل کورٹ کا کہنا ہے کہ شہزادہ خالد بن سعود بن عبدالعزیز دار فانی سے کوچ کرگئے۔ وہ بیرون ملک میں مقیم تھے۔

سعودی رائل کورٹ نے شہزادہ خالد بن سعود کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

شہزادے کے انتقال سے متعلق شاہی خاندان کی جانب سے کوئی تفصیلی بیان سامنے نہیں آیا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل شہزادہ بندار بن سعد بن محمد بن عبدالعزیز انتقال کرگئے تھے، شہزادے کی نماز جنازہ اور آخری رسومات سعودی درالحکومت ریاض میں ادا کی گئی تھیں۔

قبل ازیں 21 جون کو سعودی شہزادہ بندار بن محمد بن عبدالرحمان بن فیصل السعود 95 برس کی عمر میں دار فانی سے کوچ کرگئے تھے۔ شہزادے کی نماز جنازہ امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی گئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں