جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

سعودی شہزادے کا انتقال، عدالت نے تصدیق کردی

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی شہزادہ انتقال کرگئے جس کی تصدیق سعودی عرب کی شاہی عدالت نے کردی ہے۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سعودی شاہی عدالت نے افسوس ناک خبر دی ہے کہ سعودی شہزادہ انتقال کرگئے ہیں جن کی نماز جنازہ امام ترک بن عبداللہ مسجد ریاض میں ادا کی جائے گی۔

سعودی شاہی عدالت کا کہنا ہے کہ شہزادہ ترکی بن عبداللہ بن سعود بن نصیر بن فرحان ال سعود انتقال کرگئے ہیں۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: سعودی شہزادہ فیصل بن فہد انتقال کرگئے

شہزادہ ترکی بن عبداللہ بن سعود کی نماز جنازہ امام ترکی بن عبداللہ مسجد ریاض میں بعد نماز عصر ادا کی گئی۔

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ترکی بن عبداللہ بن سعود کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں