تازہ ترین

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

سعودی عرب: حکومت کی جانب سے سستے مکانات کی فراہمی

ریاض: سعودی عرب میں حکومت کی جانب سے رواں برس اب تک ایک لاکھ 30 ہزار 400 سعودی خاندانوں کو سستے گھر فراہم کیے جا چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی رہائشی سکیم ’سکنی‘ کے تحت 2022 کے نو مہینوں میں ایک لاکھ تیس ہزار چار سو سعودی خاندانوں کو مکانات یا رہائش کے حوالے سے درکار سہولتیں مہیا کی گئی ہیں۔

عرب اخبار الشرق الأوسط کے مطابق ’سکنی‘ (میری رہائش) کے عنوان سے مقامی شہریوں کو گھر کا مالک بنانے کا ایک بڑا سعودی پروگرام ہے، اور اب تک سوا لاکھ سے زیادہ سعودی خاندان ریکارڈ پر آ چکے ہیں جو پہلی مرتبہ گھر کے مالک بنے ہیں۔

سکنی ہاؤسنگ پروگرام کے مطابق سعودی حکومت 2030 تک کم از کم 70 فی صد سعودی خاندانوں کو گھر کا مالک بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

پروگرام کے مطابق 12.1 ہزار خاندانوں نے پچھلے ماہ ستمبر میں اسکیم سے استفادہ کیا، جب کہ 12.9 ہزار خاندانوں نے رواں مہینے میں اپنا پہلا گھر حاصل کیا۔

سکنی پروگرام مقامی شہریوں کو رہائش کے حوالے سے 9 آپشن دے رہا ہے، ان میں پیشگی زر اعانت، کرایہ، فرنیچر، اپنا گھر خود بنانے اور پرانے مکان کی اصلاح کے پیکج قابل ذکر ہیں۔

Comments

- Advertisement -