اشتہار

سعودی فرماں روا کی عمران خان کو سعودی عرب کے دورے کی دعوت

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو سعودی عرب کے دورے کی دعوت دی ہے، عمران خان نے دورے کی دعوت قبول کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے عمران خان کو ٹیلی فون کیا اور سعودی عرب کے دورے کی دعوت دی جسے عمران خان نے قبول کرلیا ہے۔

سعودی فرماں روا نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی نظر میں نہایت اہمیت کا حامل ہے، پاکستان کے عوام نے آپ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، سعودی عرب نئی حکومت کے ساتھ قریبی تعلقات کا خواہاں ہے، انہوں نے نئی حکومت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

- Advertisement -

نامزد وزیر اعظم عمران خان ک یجانب سے سعودی فرماں روا کا شکریہ ادا کیا گیا، عمران خان نے کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

مزید پڑھیں: سعودی بادشاہ اور ولی عہد کی عمران‌ خان کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد

عمران خان نے کہا کہ سعودی عرب کی سیکیورٹی کو نہایت اہمیت کا حامل سمجھتے ہیں، حرمین شریفین کا تحفظ ہمارے عقیدے کا حصہ ہے، عمران خان نے بھی سعودی فرماں روا کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔

قبل ازیں شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان نے اپنے پیغام میں عمران خان کے لیے دعا کی اور کہا کہ ہم سعودی عوام اور حکومت کی جانب سے عمران خان کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہیں۔

خادم حرمین شریفین اور ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستانی عوام اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے بھی دعا کی۔
یاد رہے انتخابات میں کامیابی کے بعد اسلام آباد میں موجود سعودی سفارت خانے میں تعینات سفیر عمران خان کو مبارک باد دینے کے لیے بنی گالہ پہنچے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں