بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

ہاتھی نے سعودی سیاح کی جان لے لی

اشتہار

حیرت انگیز

افریقی ملک یوگنڈا میں سیاحت کے لیے جانے والے سعودی شہری کو ہاتھی نے کچل ڈالا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یوگنڈا کے جنگلی حیات کے محکمے کا کہنا ہے کہ ہاتھی نے سیاحت کے لیے آنے والے سعودی شہری کو کچل دیا۔

یوگنڈا کے حکام کے مطابق سعودی سیاح موریشن فالز پارک میں اپنے دوستوں کے ساتھ آٰیا ہوا تھا اس دوران ایک ہاتھی نے اسے کچل دیا جس کے نتیجے اس کی موت واقع ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق سعودی سیاح کی شناخت ایمن سید الشہانی کے نام سے ہوئی ہے۔

پارک کے حکام کا کہنا ہے کہ پولیس الشہانی کی موت کی تحقیقات کرے گی اور سیکیورٹی کا جائزہ لیا جائے گا تاکہ ایسے واقعات آئندہ رونما نہ ہوسکیں۔

واضح رہے کہ مشرقی افریقی ملک میں جانوروں کے حملے کے واقعات سننے کو نہیں ملتے یہ پہلا واقعہ ہے کہ کسی جانور نے سیاح کو نقصان پہنچایا ہو۔

یاد رہے کہ 2018 میں ملک کے مغرب میں ایک پارک میں چیتے نے خاتون سے تین سالہ بیٹے کو چھین کر مار ڈالا تھا

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں