انقرہ : رپورٹ میں پیش کیے گئے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہےکہ ترکی میں گذشتہ برس کے پہلے چھ ماہ کے دوران سعودی عرب کے ایک لاکھ 82 ہزار 689 سیاح ترکی آئے تھے۔
تفصیلات کے مطابق ترکی میں ہوٹلوں کے حوالے سے قائم کردہ ایک ویب سائٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ چھ ماہ کے دوران سعودی سیاحوں کی آمد میں قابل ذکر کمی آئی ہے۔رپورٹ کے اعداد وشمار کے مطابق ترکی میں سعودی سیاحوں کی آمد میں 33 اعشاریہ 2 فی صد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ گذشتہ برس کے پہلے چھ ماہ کے دوران سعودی عرب کے ایک لاکھ 82 ہزار 689 سیاح ترکی آئے جب کہ رواں سال اسی عرصے میں ترکی آنے والے سعودی سیاحوں کی تعداد ایک لاکھ 22 ہزار 115 بتائی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ترکی میں سعودی سیاح چوتھے نمبر سے کم ہوکر 10 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ترکی کے سرکاری اعداد وشمار کے مطابق عرب ممالک اور دوسرے ملکوں کی جانب سے ترکی کی سیاحت میں غیرمعمولی کمی آئی ہے۔
سرکاری اعداد وشمار کے مطابق رواں سال کے پہلے تین ماہ کے دوران ترکی میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں 8 اعشاریہ 5 فی صد اضافہ ہوا مگر ان میں ہر پانچواں سیاح خود ترکی سے تعلق رکھتا ہے جو بیرون ملک سے سے اپنے وطن واپس آیا مگر ترکی میں اسے بھی سیاحوں میں شامل کیا ہے۔
ترکی کے سیاحتی امور سے متعلق معلومات جمع کرنے والے انسٹیٹیوٹ ٹی آئی یو کےکے مطابق سال 2019ء کی پہلی سہ ماہی میں ترکی کی سیاحت کے لیے آنے والے غیر ملکیوں میں 17 اعشاریہ 8 فی خود ترک باشندے ہیں جو اپنے خاندانوں سے ملاقات کی غرض سے وطن لوٹے مگر انہیں بھی ترکی میں سیاحوں کے طور پر پیش کرکے عالمی سیاحوں کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کی گئی۔