ریاض: سعودی عرب نے وژن 2030 کی سالانہ رپورٹ جاری کر دی۔
وژن 2030 سے متعلق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 1500 سے زائد اقدامات میں سے 85 فی صد مکمل ہو چکے ہیں، اور پروگرام کے 8 اہداف اپنے وقت سے 6 سال پہلے ہی حاصل کر لیے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں بے روزگاری کی شرح تاریخ کی کم ترین سطح پر آ چکی ہے، عالمی مسابقتی انڈیکس میں سعودی عرب نے 20 درجے ترقی کی ہے، سیاحت سے آمدنی میں 148 فی صد اضافہ ہوا۔
تعلیم کے شعبے میں بہتری آئی اور اب 4 سعودی جامعات دنیا کی 500 بہترین یونیورسٹیوں میں شامل ہیں، سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے کہا ایک دہائی سے بھی کم عرصے میں جو کامیابیاں حاصل کی ہیں وہ عالمی سطح پر تبدیلی کی مثال ہے۔
سعودی عرب : عازمین حج سے متعلق حکومت کا اہم اعلان
سعودی ولئ عہد محمد بن سلمان نے کہا کہ وژن ٹوئنٹی تھرٹی کے 9 سال مکمل ہونے پر جو ترقی کی اس پر ہمیں فخر ہے، سعودی عرب کو دنیا کے نمایاں ملک کی حیثیت سے مزید مضبوط بنانے کے لیے ہمارا عزم تازہ ہے۔