مکہ مکرمہ: سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے وزٹ ویزے پر حج کے خواہشمند افراد کے لیے بری خبر سنادی ہے۔
سعودی وزارتِ حج و عمرہ کی جانب سے بتایا گیا کہ وزِٹ ویزا پر سعودی عرب آنے والے حج کی سعادت حاصل نہیں کر سکیں گے۔
سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے مطابق وزِٹ ویزا مناسک حج کی ادائیگی کی اجازت نہیں دیتا، حج کے لیے اجازت نامہ حاصل کرنا ضروری ہے جبکہ وزِٹ ویزے کے حامل شخص کو اجازت نامہ جاری نہیں ہوتا۔
Dear Guests of Allah,
If you are coming #To_Makkah, we would like to remind you that the visit visa does not allow the performance of Hajj.May Allah accept your good deeds#Makkah_and_Madinah_Eagerly_Await_You pic.twitter.com/EnnGcyNEW2
— Ministry of Hajj and Umrah (@MoHU_En) May 15, 2023
سعودی وزارتِ نے خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ بغیر اجازت نامے کے حج کرنے یا مکہ مکرمہ میں داخل ہونے کی کوشش بھی جرم ہے جس پر جرمانہ ہوگا۔
وزِٹ ویزا 90 دن کا ہوتا ہے اور مدت ختم ہونے سے قبل عمرہ ادا کرلینا بھی ضروری ہے، لہذا ضوابط کی خلاف ورزی سے گریز کیا جائے۔