اسلام آباد : سعودی وزیر دفاع اسلام آباد پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سعودی وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، اسلام آباد ایئر پورٹ پر وزیر دفاع خواجہ آصف اور دیگر اعلیٰ حکام نے ان کا شایان شان استقبال کیا۔
Saudi defence minister meets PM by arynews
بعد ازاں سعودی وزیردفاع شہزادہ محمد بن سلمان وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے،جہاں وزیراعظم نواز شریف، مسلح افواج کے سربراہان، وفاقی وزراء اور ارکان پارلیمنٹ نے انہیں خوش آمدید کہا۔
سعودی وزیر دفاع نے وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی، اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی موجود تھے۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی وزیر کے دورے میں دفاعی شعبےمیں تعاون اور فروغ پر بھی بات چیت کی جائےگی۔