12.9 C
Dublin
جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

سعودی خاتون نے پہلی سبزی فروش ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : خواتین کی آزادی کے بعد سعودی خاتون ریم الناصر نے دارالحکومت میں سبزیوں کی دکان کھول لی، ریم الناصر سعودی عرب کی پہلی سبزی فروش خاتون بن گئیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے اصلاحاتی پالیسیوں کے بعد سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ دارالحکومت ریاض میں ایک خاتون نے سبزیوں اور پھلوں کی دکان کھول کر پہلی سبزی فروش ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

سعودی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ریم الناصر نے 2018 میں سبزی و پھلوں کی دکان کھولنے کا منصوبہ بنایا تھا، جس کی تکمیل اب ہوئی ہے اور اس کام میں ان کی سعودی سہیلیاں بھی شامل ہیں۔

- Advertisement -

ریم الناصر نے بتایا کہ انہوں نے جب پھل اور سبزیوں کی دکان کھولی تو شروع میں بڑی مشکل پیش آئی۔ مقامی شہریوں کو یہ پروگرام پسند نہیں آیا۔ یہ مقامی مزاج اور روایات سے ہٹ کر تھا لیکن اب لوگوں کا رویہ تبدیل ہوگیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب کی فٹبال فیڈریشن کی رکنیت حاصل کرنے کے لیے پہلی مرتبہ ایک خاتون درخواست جمع کروائی ہے۔

اس سے قبل سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ریاست کے سرکاری نشریاتی ادارے پر خاتون نیوز کاسٹر کو متعارف کروایا گیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سرکاری ٹی وی پر خبرنامہ پڑھنے والی ویم الدخیل نامی خاتون کو ریاست کی پہلی نیوز کاسٹر ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

واضح رہے کہ چند ماہ قبل شہزادی ریما بنت بندر السعود کا کہنا ہے کہ سعودی عرب ایک بین الااقوامی معاشرے کا حصہ ہے ، سعودی عرب میں بات اب صرف عورتوں کے حقوق کی نہیں بلکہ صنفی غیر جانبداری کی ہے، اسی لئے سعودی عرب اس وقت مثبت تبدیلی سے گزر رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں