تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

سعودی خاتون نے کم علمی کا فائدہ اٹھالیا، طلاق کے بعد شوہر سے انوکھا انتقام

ریاض: سعودی عرب کی مقامی خاتون نے طلاق کے بعد شوہر سے انوکھے انداز سے انتقام لیا۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شہر جازان کی رہائشی خاتون نے طلاق کے بعد انتقام لینے کے لیے سابق شوہر کے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کرلیے۔

رپورٹ کے مطابق خاتون کے شوہر ٹیکنالوجی سے اتنی واقفیت نہیں رکھتے تھے، اسی وجہ سے انہوں نے اپنے ساتھ رہتے ہوئے اہلیہ کو پاس ورڈز بتا دیے تھے۔

مذکورہ شخص اپنے اکاؤنٹس چلانے یا انہیں لاگ آؤٹ کرنے کے لیے بیوی کی مدد حاصل کرتا تھا۔

مزید پڑھیں: سعودی خاتون کے ساتھ 25 لاکھ ریال کا دھوکہ کیسے ہوا؟ چونکا دینے والی حقیقت

بیوی سے علیحدگی کے بعد جب شوہر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو لاگ ان کرنے کی کوشش کی تو اُسے کسی بھی اکاؤنٹ تک رسائی حاصل نہیں ہوئی۔ جب اُس نے اپنے اکاؤنٹ دیکھا تو اس پر مختلف پوسٹس شیئر ہوئی تھیں۔

بعد ازاں مذکورہ شخص نے اپنے دوستوں اور رشتے داروں کو صورت حال سے آگاہ کیا اور انہیں پرانے اکاؤنٹس سے آنے والے پیغامات کا جواب دینے سے منع کیا۔

سعودی عرب کے ماہرِ قانون کا کہنا ہے کہ اگر شوہر یہ الزام ثابت کرنے میں کامیاب ہوگیا تو سابقہ بیوی کو سائبر قوانین کے تحت ایک سال قید اور پچاس لاکھ ریال جرمانے کی سزا دی جاسکتی ہے۔

Comments

- Advertisement -