سعودی افواج میں خواتین اہلکاروں کی بھرتی کا آغاز ہو گیا ہے، امیدوار آن لائن درخواست دائر کر سکتی ہیں۔
وزارت داخلہ کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے افواج میں خواتین کی مختلف رینک کے لیے بھرتیوں کا عمل آج بروز اتوار سے شروع ہو چکا ہے۔
مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی آن لائن درخواست دائر کر سکتی ہیں۔
مردوں کی طرح خواتین امیدواروں کے لیے شرائط رکھی گئی ہیں جن پر پورا اترنا ہر ایک امیدوار کے لازم ہے۔
سب سے پہلی شرط طبی لحاظ سے تندرست ہونا چاہیے اور کوئی بھی سرکاری ملازمت رکھنے والی خاتون بھرتی کی اہل نہیں ہوگی۔
امیدوار خواتین کے لیے عمر کی حد 21 سے 40 سال مقرر کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ قد 155 سینٹی میٹر یا اس سے زیادہ ہونا چاہیے۔
خواتین امیدواروں کے لیے تعلیمی اہلیت کم از کم اسکول کی تعلیم رکھی گئی ہے۔ شناختی کارڈ لازمی ہو جب کہ غیرملکی سے شادی کرنے والی خواتین بھرتی کی اہل نہیں ہوں گی۔