تازہ ترین

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

نیوم سٹی میں سعودی خواتین کے سیاحتی وفد کی آمد

ریاض : سعودی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواتین کے ایک سیاحتی وفد نےریاست کے جدید سیاحتی شہر ’نیوم‘ کا دورہ کیا۔

تفصیلا ت کے مطابق سعودی عرب کے موجودہ حکمرانوں کی جانب سے دنیا بھر کے سیاحوں کی توجہ ریاست کی مبذول کرنے کےلیے جدید سیاحتی مقامات تعمیر کیے جارہے ہیں جن میں ایک نیوم شہر ہے جہاں سیاحوں کی آمد و فت کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔

عرب میڈیا کا کہنا تھا کہ سعودی خواتین نے تبوک سے نیوم تک کا سفر 19 گھنٹے میں طے کیا، سیاحوں کے وفد نے البدع گورنری سے گذرتے ہوئے وادی شعیب کی غاروں، مقنا مرکز، ہیڈ کواٹر، تاریخی مقام عین موسیٰ، الطیب اسم تک کا سفر کیا جبکہ واپسی پر راس الشیخ سے ہوتے ہوئے واپس تبوک پہنچی۔

ٹور گائیڈ ھبہ العایدی کا کہنا تھا کہ نیوم سٹی کا دورہ کرنے والی یہ پہلی خواتین تھیں جنہیں دو ٹور گائیڈ فراہم کیے گئے تھے جنہوں نے دورے کو کامیاب بنانے اور سیاحوں کے سیر و تفریح میں مدد فراہم کی۔

ھبہ العایدی کا کہنا تھا کہ جدید سہولیات آراستہ سیاحت کا مقصد نیوم سٹی میں سیاحت کو فروغ دینا ہے۔

عرب خبر رساں ادارےکا کہنا تھا کہ نیوم سٹی خلیج عقبہ کے علاقے میں تین ممالک کا مشترکہ سیاحتی اور تجارتی پروجیکٹ ہے جو اس خطے میں مستقبل کی سب سے بڑا سیاحتی مرکز بن سکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -