ہفتہ, جنوری 25, 2025
اشتہار

سعودیہ ایئر کی جانب سے بڑی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

سعودیہ ایئر نے اپنے فضائی بیڑے میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے، جس سے اس کی کنیکٹیویٹی کی صلاحیت میں اضافہ ہو جائے گا اور پاکستان کے ساتھ روابط بھی بڑھ جائیں گے۔

مملکت سعودی عرب وژن 2030 کے مطابق قومی پرچم بردار فضائی بیڑے میں نمایاں اضافہ کرنے جا رہی ہے، جس سے عالمی سطح پر ایئر لائن کا قد بلند ہوگا اور مسافروں کے تجربے میں بھی وسعت آئے گی۔

وژن 2030 کا ہدف ہے کہ سعودی عرب کو عالمی ہوابازی کا ایک مستحکم مرکز بنایا جائے، جس کے لیے سعودیہ ایئر نے 49 عدد بوئنگ 787 ڈریم لائنرز طیارے اور 54 ایئربس A321neo طیارے حاصل کرنے کے معاہدے کر لیے ہیں۔

- Advertisement -

سعودیہ ایئر کے مطابق فضائی بیڑے میں بوئنگ 787 طیاروں سے طویل دورانیے کی پروازوں کی صلاحیت میں اضافہ ہو جائے گا، جب کہ ایئر بس A321neo سے مسافروں کو دستیاب سہولیات، آرام اور ماحولیاتی کارکردگی بڑھ جائے گی۔

ترجمان سعودیہ ایئر کا کہنا تھا کہ بیڑے میں نئے طیاروں کی شمولیت سے نہ صرف مسافروں کی گنجائش بڑھے گی، بلکہ عالمی منازل کے ساتھ ساتھ حج و عمرہ کے زائرین کی تعداد میں بھی اضافہ ہو جائے گا۔

ترجمان کے مطابق یہ توسیع عالمی ایوی ایشن مارکیٹ میں اپنی پوزیشن مضبوط کرنے اور مملکت کے نقل و حمل اور سیاحت کے اہداف میں حصہ ڈالنے کی سعودیہ کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔

Urdu Blogs | ARY News – اردو تحاریر

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں