جمعرات, فروری 20, 2025
اشتہار

سعودیہ ایئر کی جانب سے اچھی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی السعودیہ نے اپنے عالمی نیٹ ورک میں نمایاں توسیع کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت 2025 کے دوران فضائی کمپنی کے عالمی نیٹ ورک میں 10 سے زائد نئی منازل کا اضافہ کیا جائے گا۔

گزشتہ برس فضائی کمپنی کے بین الاقوامی مسافروں کی تعداد میں 16 فی صد کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا، جو دنیا کو جوڑنے اور بڑھتی ہوئی عالمی سفر کی طلب پوری کرنے کے حوالے سے فضائی کمپنی کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ نئی منازل میں یورپ، ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے مختلف مقامات شامل ہوں گے۔

سعودیہ طویل عرصے سے پاکستان کو سعودی عرب سے جوڑنے میں کلیدی کردار ادا کرتا رہا ہے۔ یومیہ بنیادوں پر پروازیں اور حج/عمرہ خدمات دو طرفہ تعلقات کو مضبوط کرتی ہیں، جس سے دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی اور اقتصادی تبادلے کو فروغ ملتا ہے۔ سعودیہ کے عالمی نیٹ ورک کی توسیع پاکستانی مسافروں کو فائدہ پہنچائے گی اور انھیں پاکستان سعودی عرب سفر کے لیے مزید پروازیں، منزلیں اور سہولت فراہم ہوں سکیں گی۔

سعودیہ کے نیٹ ورک میں شامل ہونے والے ان نئے مقامات میں ویانا (آسٹریا)، وینس (اٹلی)، لارناکا (قبرص)، ایتھنز اور براکلیون (یونان)، نیس (فرانس)، ملاگا (اسپین)، بالی (انڈونیشیا)، انطالیہ (ترکی)، العالمین (مصر)، اور سلالہ (عمان) شامل ہیں۔ یہ مقامات سعودیہ کے موجودہ چار براعظموں پر مشتمل 100 سے زائد عالمی نیٹ ورک کو مزید وسعت دیں گے۔

سعودیہ گروپ کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر ابراہیم العمر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ’[گزشتہ سال کی آپریشنل کامیابی کے بعد ہم نے 2025 کے لیے ایک اسٹریٹجک پلان ترتیب دیا ہے تاکہ مسلسل بہترین کارکردگی کو یقینی بنایا جا سکے اور بین الاقوامی سفر کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کیا جا سکے۔ ہماری منزل کا انتخاب جامع فزیبلٹی اسٹڈیز اور مہمانوں کی ترجیحات پر مبنی ہے۔ ہم اپنے بین الاقوامی مسافروں کو غیر معمولی سفری تجربات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، جو آرام، کارکردگی اور مستند سعودی مہمان نوازی کی عکاسی کرتے ہیں۔“

عالمی نیٹ ورک میں توسیع کے لیے سعودیہ کے جدید فضائی بیڑے میں شامل 147 بوئنگ اور ایئر بس طیاروں سے استفادہ کیا جائے گا جو کہ محفوظ سفر اور بہترین اڑان کے لیے مشہور ہیں۔

سعودیہ کی جانب سے پاکستانی مسافروں کے لیے بہترین سفری تجربہ کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا، 118 نئے طیاروں کی سعودیہ کے فضائی بیڑے میں شمولیت کے بعد اس کی آپریشنل صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوگا، جس کے نتیجے میں سعودی عرب اور پاکستان کے علاوہ دیگر روٹس پر بھی سفر کے زیادہ آسان مواقع میسر آ سکیں گے۔

یومیہ 530 سے زائد پروازوں کے ساتھ سعودیہ کے جاری بین الاقوامی ترقیاتی منصوبے کا مقصد اپنے عالمی مارکیٹ شیئر میں اضافہ اور مملکت اور پاکستان کے درمیان رابطے کو مزید بڑھانا ہے۔ ان نئی منزلوں کے اضافے سے پاکستان سمیت عالمی مسافروں کے لیے غیر معمولی سفری تجربے کی فراہمی کے حوالے سے سعودیہ کے عزم کی بھرپور عکاسی ہوتی ہے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں