بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

شہد لے جانے سے متعلق سوال پر سعودیہ ایئرلائن کا جواب

اشتہار

حیرت انگیز

سعودیہ ایئرلائن سے سفر کرنے والے کیا طیارے میں اپنے ہمراہ شہد لے جا سکتے ہیں؟

ایک مسافر کی جانب سے سعودیہ ایئرلائن کے ٹوئٹر پر شہد ساتھ لے جانے سے متعلق سوال کیا تو ایئرلائن سے مذکورہ شخص کو جواب میں بتایا کہ شہد لے جانے کی اجازت نہیں۔

ایئرلائن نے واضح کیا کہ دوران سفر کوئی بھی مسافر لیگج یا ہینڈ کیری میں شہد ساتھ نہیں لے جا سکتا۔

مسافر کو جواب میں بتایا گیا کہ پالیسی کے مطابق مسافروں کے شہد لے جانے پر پابندی عائد ہے، کارگو یا ہینڈ کیری دونوں صورتوں میں شہد لے جانے کی اجازت نہیں۔

ایئرلائن نے پابندی کی وجوہات کی تفصیل نہیں بتائی البتہ دوٹوک الفاط میں واضح کیا کہ شہد لے جانے کی ممانعت ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں