تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سعودی عرب نے پاکستان سمیت دیگر ممالک پرعائد سفری پابندیاں‌ ختم کرنے کا اعلان کردیا

ریاض: سعودی عرب نے پاکستان، برازیل، ویتنام سمیت دیگر ممالک پر عائد فضائی سفری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

سعودی گیزیٹ کی رپورٹ کے مطابق  سعودی حکومت نے جمعرات کے روز مختلف ممالک پر عائد سفری پابندیوں کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سفری پابندی ختم ہونے کے بعد یکم دسمبر سے پاکستان، انڈونیشیا، برازیل، ویتنام، مصر اور بھارت سے مسافر براہ راست سعودی عرب جاسکیں گے۔

وزارتِ داخلہ کے مطابق مسافروں کو اپنی کرونا ویکسی نیشن کی تفصیلات پہلے سے فراہم کرنا ہوں گی جبکہ سعودی عرب کی جانب سے منظور کی جانے والی ویکسین کی بوسٹر ڈوز بھی لگوانی ہوگی۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب پہنچنے کے بعد مسافروں کو پانچ روز قرنطینہ میں گزارنے ہوں گے جبکہ روانگی سے 72 گھنٹے قبل کی پی سی آر  رپورٹ دکھانی ہوگی۔

سعودی عرب نے افغانستان، ایتھوپیا، لبنان اور ترکی پر عائد سفری پابندیاں برقرار رکھنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

اس سے قبل پاکستان، انڈیا، انڈونیشیا، برازیل، مصر اور ویتنام سے آنے والوں کو اب کسی دوسرے ملک میں 14 دن قیام کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی اور وہ براہ راست سعودی عرب کا سفر کر سکیں گے۔

دوسری جانب فضائی سفری پابندی ختم ہونے کے بعد مذکورہ ممالک پر عائد عمرہ پابندی بھی ختم ہوجائے گی،  انڈونیشیا، پاکستان، بھارت کے زائرین کو آئندہ ماہ سے عمرہ ادائیگی کی اجازت بھی ہوگی۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے ذرائع نے سفری پابندیاں ختم پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ  سعودی ایوی ایشن کی جانب سے تحریری اجازت نامہ ملتے ہی ٹکٹوں کی بکنگ شروع کردی جائے گی۔

یاد رہے کہ سعودی حکومت نے کرونا کے پیش نظر مختلف ممالک پر سفری پابندیاں عائد کیں تھیں، جس کے بعد نظر ثانی کر کے کچھ ممالک پر عائد پابندیوں کو ختم کردیا گیا تھا جبکہ مذکورہ ممالک سے براہ راست پروازوں پر پابندی برقرار تھی۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں