تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

سعودی عرب کا 2020 کو عربی خطاطی سے منسوب کرنے کا اعلان

ریاض: سعودی عرب کے وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ نے سال 2020 کو  ’عربی خطاطی‘ سے منسوب کرنے کا اعلان کردیا۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا کہ آئندہ سال کو ہم ملکی سطح پر عربی خطاطی کے نام سے منسوب کررہے ہیں تاکہ عربی زبان کو دنیا بھر میں اجاگر کیا جاسکے۔ اُن کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد عربی خطاطی کو خراج تحسین پیش کرنا اور دنیا بھر میں اس کی نمائندگی اور ترجمانی کی اہمیت کو باور کروانا ہے۔

بندر بن عبداللہ بن فرحان نے یہ اعلان گزشتہ روز عربی زبان کے عالمی دن کے موقع پر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ سال 2020 کے دوران عربی خطاطی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے مختلف نوعیت کی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

سرکاری و قومی اداروں کے ملازمین کو پابند کیا جائے گا کہ وہ ان پرگراموں میں شرکت کو یقینی بنائیں اور متحرک ہوں تاکہ عربی خطاطی کی اہمیت کو نمایاں کیا جاسکے۔

وزیر ثقافت نے اعلان کیا کہ عربی خطاطی کرنے والے مصوّروں کو بھی موقع فراہم کیا جائے گا کہ وہ اپنی آرٹ کو پیش کریں تاکہ اُن کی صلاحیتوں کو دنیا کے سامنے لایا جاسکے۔

انہوں نے بتایا کہ عربی خطاطی سے متعلق سرگرمیوں کا اہتمام وزارت ثقافت کی ان کوششوں کا حصہ ہے جن کا مقصد عرب ثقافت کے مرکزی عناصر کو دنیا بھر میں نمایاں کرنا ہے۔ بندر بن عبداللہ کا مزید کہنا تھا کہ خطاطی کا حقیقی فن اپنی امتیازی خصوصیات اور اسلوبوں کے ساتھ سرفہرست ہے اور یہ نسل در نسل منتقل ہوتا چلا آ رہا ہے۔

Comments

- Advertisement -