جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

سعودی حکومت نے 15 سال یا زائد عمر کے نوجوانوں کو بڑی سہولت دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب کے محکمہ احوال مدینہ نے اعلان کیا ہے کہ پندرہ سال یا اُس سے زائد عمر کے نوجوان لڑکے اور لڑکیاں محرم کی اجازت کے بغیر شناختی کارڈ بنوا سکتے ہیں۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمہ احوال مدینہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ شادی شدہ خواتین اپنے شوہر کی اجازت اور منظوری کے بغیر شناختی کارڈ جاری کرواسکتی ہیں۔

محکمے کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ پندرہ سال یا اُس سے زائد عمر کے لڑکے اور لڑکیوں کو شناختی کارڈ کے اجرا کے لیے باپ کی منظوری کی ضرورت نہیں ہے البتہ اگر عمر دس سے پندرہ کے درمیان ہے تو ایسی صورت میں وہ آن لائن درخواست دے سکتے ہیں جس کے لیے سربراہ یا سرپرست کا ہونا لازمی ہے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: سعودی خواتین کی سہولت کے لیے اہم تجویز زیر غور

یہ بھی پڑھیں: آزادانہ سفر کے لیے پاسپورٹ ملنے پر سعودی خواتین بے حد خوش

احوال مدینہ کے مطابق دس سے 15 سال کی عمر کے لڑکوں اور لڑکیوں کا قومی شناختی کارڈ کا اجرا کروانا لازمی نہیں بلکہ اختیار ہے۔

محکمے کے مطابق پندرہ سال سے زیادہ کی عمر کے تمام افراد کے لیے شناختی کارڈ لازمی ہے، ایسے تمام لڑکے اور لڑکیاں شناختی کارڈ کے لیے آن لائن بکنگ کر کے تاریخ اور وقت پہلے سے لے سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق محکمہ احوال مدینہ کی ویب سائٹ پر قواعد و ضوابط موجود ہیں جن پر عمل کرنا لازمی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں