تازہ ترین

اسرائیل کا ایران کے شہر اصفہان پر میزائل حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

سعودی عرب نے اسلامی ملک کے ساتھ تعلقات ختم کردیے، پابندیوں کا بھی اعلان

ریاض: سعودی عرب کی حکومت نے لبنانی وزیر اطلاعات کے بیان کے بعد لبنان سے سفارتی تعلقات ختم کر کے اپنا سفیر واپس بلا لیا جبکہ لبنانی سفیر کو 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کی ہدایت کردی۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے وزیر اطلاعات نے چند روز قبل سعودی عرب کی مخالفت میں بیان دیتے ہوئے سنگین الزامات عائد کیے تھے۔

حکومت نے ان الزامات کے جواب میں لبنان سے اپنے سفیر کو فوری طور پر مشاورت کے لیے ریاض واپس بلا لیا جبکہ تجارتی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان بھی کردیا۔

جمعے کے روز عرب حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’لبنانی وزیر کے سعودی مخالف بیان پر لبنان کی حکومت نے کوئی نوٹس نہیں لیا، اسی بنیاد پر اقدامات کیے جارہے ہیں‘۔

سعودی وزارت خارجہ اپنے بیان میں کہا کہ ’لبنانی وزیر اطلاعات کی جانب سے مملکت مخالف بیان پر27 اکتوبرکو ردعمل دیا گیا تھا، لبنانی عہدیدار اب ہر تھوڑے روز کے بعد سعودی حکومت کے خلاف اشتعال انگیز بیانات دے رہے ہیں، جس میں وہ حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی گھناؤنی سازش کررہے ہیں‘۔

بیان میں وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ ’لبنان سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے اقدامات کرے  اور اس گھناؤنے کام میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سزا دے مگر لبنان نے اس حوالے سے کوئی اقدامات نہیں کیے۔‘

سعودی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ ’بیروت نے مجرموں کی حوالگی کے معاہدے پر عمل درآمد نہیں کیا اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی تعاون کیا، لبنانی حکومت کی جانب سے کی جانے والی مسلسل خلاف ورزیوں اور اشتعال انگیزیوں پر سخت اقدامات کی ضرورت تھی‘۔

سعودی عرب نے ملکی سلامتی اور عوام کے مفادات کی خاطر لبنان سے مملکت کے  لیے تمام درآمدات بند کرنے کا بھی فیصلہ کر تے ہوئے لبنانی سفیر کو اتوار کی شام تک اپنے ملک واپس جانے کی ہدایت بھی کردی ہے۔

Comments

- Advertisement -