بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

سعودی عرب میں زوم پر شادی

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: مکہ کے رہائشی نوجوان خضر بن مصطفیٰ البرناوی نے آن لائن شادی کرلی جس میں مہمانوں نے بھی ویڈیو کے ذریعے شرکت کی۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق مکہ کے رہائشی نوجوان خضر بن مصطفیٰ البرناوی نے ویڈیو کانفرنسنگ ایپلیکیشن زوم پر شادی کی تقریب کا انعقاد کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نوجوان نے آن لائن انتظام کرنے کے لیے مکہ کی فلاحی تنظیم سے مدد طلب کی تھی۔

شادی کی تقریب میں دلہن دلہا کے رشتے داروں اور دوستوں کے ساتھ مجلس عامہ کے اراکین نے شرکت کی جبکہ دیگر مہمانوں نے آن لائن شرکت کر کے روایت کے مطابق تمام رسومات ادا کیں اور ایک ساتھ گی گا کر خوشی کا اظہار بھی کیا۔

آں لائن ہونے والے مہمانوں نے دلہا دلہن کو ویڈیو اسٹریمنگ کے ذریعے ہی مبارک باد پیش کی اور انہیں کرونا ختم ہونے کے بعد دعوت دینے کا عندیہ بھی دیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ خضر بن مصطفیٰ البرناوی ہدیہ انجمن کے ممتاز کارکنان میں سے ایک ہیں اور یہ تنظیم ماضی میں بھی کئی نوجوانوں کی شادیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے چکے ہیں۔

مہمانوں نے دلہن دلہا کو مبارک باد دینے کے ساتھ آپس میں کرونا کی موجودہ صورت حال پر گفتگو کی اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کے حوالے سے اپنے تجربات پیش کیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں