تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سعودی عرب، سیکیورٹی اہلکاروں کو اردو زبان سکھانے کی تیاری

ریاض: سعودی عرب نے حج کے دوران سیکیورٹی پر تعینات ہونے والے اہلکاروں کو اردو سمیت پانچ زبانوں کا کورس کروانے کا اعلان کردیا۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق حج پر آنے والے بیشتر زائرین انگریزی، اردو، فارسی، فرانسیسی اور ترکش زبانیں بولتے ہیں، اب حکام نے عازمین کی مشکلات اور اُن کے ساتھ معاملات افہام و تفہیم سے حل کرنے کے لیے سیکیورٹی اہلکاروں کو پانچ زبانوں کا کورس کرانے کا اعلان کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دورانِ حج ڈیوٹی پر تعینات ہونے والے اہلکاروں کو سعودی عرب کی ای یونیورسٹی اردو، فارسی، فرانسیسی، انگریزی اور ترکی زبانوں کا آن لائن کورس کرائے گی۔

رپورٹ کے مطابق مکہ مکرمہ کی پولیس اور یونیورسٹی کے درمیان یادداشت پر دستخط کیے گئے، تقریب جدہ کے گورنر ہاؤس میں ہوئی جس میں شہزادہ خالد الفیصل نے بھی شرکت کی۔

یادداشت میں لکھا گیا ہے کہ مکہ کی پولیس اور حج کے دوران سیکیورٹی پر تعینات ہونے والے پولیس و سیکیورٹی، ٹریفک اہلکار پانچ زبانوں پر عبور حاصل کریں گے۔

ای یونیورسٹی سکیورٹی اہلکاروں کو مذکورہ زبانوں کو سکھانے کے ساتھ زائرین کی خدمت اور رہنمائی کے حوالے سے بھی تربیت دے گی۔

Comments

- Advertisement -