تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

سعودی عرب، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، انتہائی مطلوب دہشت گرد مارے گئے

ریاض: سعودی سیکیورٹی فورسز نے مشرقی علاقے میں آپریشن کے دوران انتہائی مطلوب مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے مشرقی علاقے دمام میں واقع العنوز محلے میں دہشت گردوں کی اطلاع پر آپریشن کیا اور انہیں گرفتار کرنے کی بھی کوشش کی۔

آپریشن کے دوران دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں دو انتہائی مطلوب دہشت گرد مارے گئے۔ سعودی وزارت داخلہ یا سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کی شناخت خفیہ رکھی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق دمام کے علاقے العنود محلے میں دونوں دہشت گرد ایک شہری کے گھر میں داخل ہوئے اور موچے بنا کر بیٹھ گئے، انہوں نے جیسے ہی سیکیورٹی فورسز کو آتے دیکھا تو فائرنگ کردی۔

دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک شہری بھی جسے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹرز نے زخمی کی حالت کو خطرے سے باہر قرار دیا۔

دوسری جانب سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے سیکیورٹی آپریشن کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا مگر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مقامی لوگوں نے ویڈیوز شیئر کیں۔

Comments

- Advertisement -