تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سعودی عرب، پہاڑ پر خوفناک آتشزدگی، ویڈیو سامنے آگئی

ریاض: سعودی عرب کے شہر طائف میں پہاڑ پر خوفناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شہر طائف میں واقع ثقیف مرکز میں جمعرات کے روز پہاڑ پر آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا، جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

سعودی عرب میں محکمہ نظامتِ عامہ برائے شہری دفاع کے ترجمان نے آتشزدگی کے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ویڈیو شیئر کی اور بتایا کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان ہوا اور نہ ہی کوئی شخص زخمی ہوا۔

نظامتِ عامہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ’ثقیف مرکز میں واقع جبلِ عمد میں اچانک آگ لگ گئی تھی، جس پر قابو پانے کے لیے شہری دفاع کی ٹیمیں پہنچیں اور وہ امدادی کاموں میں مصروف ہیں‘۔

محکمے کی جانب سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں پہاڑ کے مختلف حصوں سے آگ کے شعلوں کو بلند اور دھوئیں کے بادلوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔ آگ پر قابو پانے کے لیے ہیلی کاپٹروں کا استعمال بھی کیا جارہا ہے۔

Comments

- Advertisement -