تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

خواتین اور مردوں‌ کی تنخواہوں میں‌ تفریق، سعودی عرب نے نجی کمپنیوں کو خبردار کردیا

ریاض: سعودی عرب کی وزارت برائے انسانی وسائل اور سماجی ترقی نے نجی اداروں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ جنس، عمر یا معذوری کی بنیاد پر تنخواہوں کی تفریق کو ختم کردیں۔

عرب میڈیاکی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت نے بدھ کے روز نجی کمپنیوں کے لیے تنبیہی پیغام جاری کیا جس میں اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ملازمین کی تنخواہوں کے معاملے میں جنس کی تفریق کو ختم کریں کیونکہ اس قسم کی تفریق ناقابلِ قبول ہے۔

وزارت برائے انسانی وسائل اور سماجی ترقی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’نجی شعبے کی کسی بھی کمپنی میں اس بات کا سختی سے عمل درآمد ہوتا ہے کہ وہ اپنے ملازمین کے ساتھ جنس، عمر یا معذوری کی بنیاد پر امتیازی سلوک روا نہ رکھے‘۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب: ایم فل اور پی ایچ ڈی کے طالب علموں کے لیے بڑی خبر

اعلامیے کے مطابق ’سعودی قوانین کی پاسداری پر عمل درآمد کے نتیجے میں مقامی خواتین کے لیے موجود ملازمتوں کے مواقعوں میں اضافہ ہوگا کیونکہ وژن 2030 کے منصوبے کے تحت خواتین کو معیشت کے دھارے میں لانا ہے‘۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ چار برسوں کے دوران سعودی عرب میں خواتین کی ملازمتوں کی شرح 13.9 فیصد کم ہوئی جبکہ حکومت نے آئندہ دس سالوں میں دس لاکھ خواتین کو ملازمتیں دینے کا ہدف مقرر کیا ہے تاکہ تیل کی برآمدات پر انحصار کو کم کیا جاسکے۔

Comments

- Advertisement -