جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

ویزوں‌ کا اجرا، سعودی عرب جانے کے خواہش مند پاکستانیوں کے لیے بڑی خوش خبری

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض / اسلام آباد: پاکستان میں قائم سعودی سفارت خانے نے پاکستانی کارکنان کی دوبارہ ویزوں کی تصدیق کا عمل شروع کردیا۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی سفارت خانے کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ سفری پابندیوں کی وجہ سے مملکت نہ جانے والے ملازمین دوبارہ اپنے ویزوں کی تصدیق کرواسکتے ہیں۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق آپریشنل سسٹم شروع ہونے سے تیس ہزار پاکستانی مستفید ہوسکیں گے۔

- Advertisement -

سفارت خانے کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’جن پاکستانیوں کے ویزہ زائد المیعاد ہوگئے اور وہ نئے ویزے کے لیے درخواست جمع کرواسکتے ہیں‘۔

سفارت خانے نے ملازمت فراہم کرنے والی ایجنسیز اور سمندر پار پاکستانیوں کی ملازمتوں کو اجاگر کرنے والی کمپنیوں نے کے لیے اہم ہدایت نامہ بھی جاری کیا۔

ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ ’سفارت خانے نے مزدوروں اور کارکنان کو سہولت فراہم کرنے کے لیے ورک ویزہ کی توسیع سروس کا آغاز کردیا‘۔

درخواست جمع کرانے کا طریقہ کار

سفارت خانے کے مطابق جو پاکستانی ملازمین اپنے پرانے ویزے کو منسوخ اور نیا لگوانے کے خواہش مند ہیں وہ سعودی وزارت خارجہ اور چیمبر آف کامرس سے تصدیق شدہ کفیل کا لیٹر  اور  میڈیکل سرٹیفیکٹ بھی جمع کروائیں۔

پاکستانی کارکن کو اپنے سابق پاسپورٹ نمبر کے ساتھ ہی میڈیکل رپورٹ آن لائن اپ لوڈ کرنا ہوگی، جن درخواست گزاروں کے کاغذات مکمل ہوں گے اُن کا پرانا ویزہ از خود منسوخ ہوجائے گا اور انہیں نیا ورک ویزہ دے دیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں