تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

’اگر خدا نخواستہ دوسری لہر آئی تو۔۔۔‘ سعودی وزارت صحت کی بڑی یقین دہانی

ریاض: سعودی عرب کے وزارت صحت نے شہریوں کو  یقین دہانی کرائی ہے کہ اگر خدانخواستہ کرونا کی دوسری لہر آتی ہے تو ہم اس سے نمٹ لیں گے کیونکہ اب یہ وائرس اتنا انجان نہیں جتنا شروع میں تھا۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارتِ صحت کے ترجمان محمد العبد العالی نے جمعرات کے روز کرونا کی صورت حال پر بریفنگ دیتے ہوئے پہلے شہریوں کو خبردار کیا ۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’کرونا وائرس وباؤں کے خاندان سے تعلق رکھتا ہے، وہ ایک نہیں بلکہ متعدد بار لہروں کی شکل میں پے در پے وار کرسکتا ہے‘۔

وزارت صحت کے ترجمان نے واضح کیا کہ دنیا بھر میں حفاظتی اقدامات کے ذریعے وبا کو پھیلنےسے روکنے، دوسروں کو  بچانے اور کنٹرول کرنے کے لیے مختلف اقدامات کیے گئے جن کی روشنی میں ہم نے بھی مختلف اقدامات کیے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ‘سعودی عرب نے کرونا وائرس کے معاملے میں حالات اور تمام معلومات کا باریک بینی سے جائرہ لیا اور ہم اس صورت حال کی مسلسل نگرانی بھی کررہے ہیں، اس ضمن میں معلومات جمع کی جارہی ہیں‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ  سعودی محکمہ صحت کے حکام اس حوالے سے اپنی ذمہ داری سے غافل نہیں ہیں، ہمارا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جنہوں نے وبا پر ابتدائی دنوں سے ہی قابو پانے کے ضروری اور مناسب اقدامات کیے۔

ترجمان وزارت صحت نے یقین دلایا کہ ’اگر خونخواستہ کرونا کی نئی لہر آتی ہے تو اُسے قابو کرلیا جائے گا کیونکہ ہم نے مؤثر حفاظتی اقدامات کیے اور ہمارے لیے اب یہ وائرس اتنا انجان نہیں جتنا شروع میں تھا’۔

Comments

- Advertisement -