شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ سویرا ندیم رضائے الٰہی سے انتقال کرگئیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ سویرا ندیم نے والدہ کے انتقال کی اطلاع مداحوں کو دی اور مداحوں کی جانب سے ان کی والدہ کے لیے دعائے مغفرت کی جارہی ہے۔
انہوں نے لکھا کہ ’میری شاندار ماں، ہماری زندگی کی خوشی اور فخر اس دنیا کو ایک بہتر کے لیے چھوڑ گئیں، دل کی گہرائیوں سے پیار کیا اور ہر اس شخص کو بہت یاد کیا جو انہیں جانتا تھا اور جن کی زندگی کو انہوں نے چھوا تھا۔
اداکارہ نے لکھا کہ ناقابل فراموش، مشکل کارڈز کے سامنے بہادری سے اس کا مقابلہ کیا گیا وہ طاقت اور ہمدردی کی ایک زبردست طاقت تھیں۔
سویرا ندیم نے مزید لکھا کہ ’آپ ملکہ ہیں اور ہمیشہ رہیں گی۔‘
سویرا ندیم نے 1990 کی دہائی میں پی ٹی وی سے اداکاری کا آغاز کیا۔ انھوں نے انگریزی ادب پڑھا اور اس کے بعد اداکاری کی تربیت بھی حاصل کی۔
وہ پی ٹی وی سمیت پرائیوٹ پروڈکشنز کے درجنوں ڈراموں میں کام کر چکی ہیں۔
سویرا کہتی ہیں کہ ’اداکار کو ہر عمر کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہونا چاہیے، دیکھنے والوں کے دماغ میں اگر کوئی کیریکٹر بیٹھ جاتا ہے تو وہ آپ کو اسی طرح سے دیکھنا چاہتے ہیں اور پھر یہ رکاوٹیں ہٹانی پڑتی ہیں۔‘
سویرا ندیم جو تین دہائیوں سے ڈرامہ انڈسٹری سے وابستہ ہیں، ان کا خیال ہے کہ ماضی کے مقابلے میں موجودہ دور میں آئیڈیاز کی کمی ہے۔
ان کے مطابق وقت کے ساتھ ساتھ ڈراموں میں فرق آیا ہے۔ ٹیکنالوجی میں بھی جدت آئی ہے، نسلیں تبدیل ہو چکی ہیں۔ ہر نسل نئے مائنڈ سیٹ کے ساتھ آتی ہے۔