جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے لیے بُری خبر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نگراں وفاقی حکومت نے قومی بچت کی مختلف اسکیموں پر منافع کی شرح میں ردو بدل کی ہے، جس کے مطابق سیونگ سرٹیفکیٹس کے بیسس پوائنٹس میں کمی کی گئی ہے۔

ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کے مطابق بہبود سیونگز سرٹیفیکیٹ پرمنافع کی شرح میں 24 بیسس پوائنٹس کی کمی کردی گئی ہے جس کے بعد بہبود سیونگز سرٹیفیکیٹ پر منافع کی شرح 16.3 فیصد سے کم ہوکر16.1فیصد ہوگئی ہے۔

ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں 96 بیسس پوائنٹس کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پرمنافع کی شرح 16.1 فیصدسے کم ہوکر15.1 فیصد ہوگئی ہے۔

- Advertisement -

قومی بچت

اسی طرح اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹس پرمنافع کی شرح میں 160 بیسس پوائنٹس کی کمی کردی گئی ہے، اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹس پرمنافع کی شرح 18 فیصد سے کم ہوکر16.4 فیصد ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ پنشنرز بینیفیٹس اکاؤنٹس پر منافع کی شرح میں 24 بیسس پوائنٹس کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد پنشنرز بینیفیٹس اکاؤنٹس پرمنافع کی شرح 16.3 فیصد سے کم ہوکر16.1 فیصد ہوگئی ہے۔

شارٹ ٹرم سیونگز سرٹیفیکیٹس پر منافع کی شرح میں 100 بیسس پوائنٹس کی کمی کے بعد 21.8 فیصد سے کم ہوکر20.8 فیصد ہوگئی ہے، ڈیفنس سیونگز سرٹیکیٹس پر منافع کی شرح گزشتہ پر ہی برقرار رکھی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں