پشاور : گزشتہ روز خود کش دھماکے میں شہید ہونے والے11اہلکاروں کی نمازجنازہ پشاور میں اداکردی گئی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نمازجنازہ میں شرکت کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ روز سوات کی تحصیل کبل میں آرمی یونٹ میں ہونے والے خود کش حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے گیارہ اہلکاروں کی نماز جنازہ آج پشاور گیریژن میں ادا کی گئی۔
نماز جنازہ میں پاک فوج کے سربراہ سمیت گورنر کے پی کے، عسکری و سول حکام بھی موجود تھے، اس کے علاوہ آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے سی ایم ایچ پشاور کا دورہ بھی کیا اور دھماکے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی عیادت بھی کی۔
مزید پڑھیں: سوات، آرمی یونٹ پر خودکش حملہ، افسرسمیت 11 اہل کار شہید،
یاد رہے کہ گزشتہ روز سوات کے علاقے کبل میں ہونے والے خودکش حملے میں ایک افسر سمیت گیارہ سیکیورٹی اہل کار شہید اور تیرہ زخمی ہوگئے تھے، خود کش حملہ آور کا نشانہ آرمی یونٹ کا اسپورٹس ایریا تھا۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔