تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

سوات یونیوسٹی: طلباء و طالبات کے ساتھ گھومنے پرپابندی عائد

سوات : سوات یونیوسٹی کے طلبا اور طالبات پر یونیورسٹی کے اندراورباہر ساتھ بیٹھنے اورساتھ چلنے، ساتھ گھومنے پر پابندی لگا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا میں تبدیلی آگئی، یونیورسٹی آف سوات انتظامیہ نے لڑکے اور لڑکیوں کے اکٹھے بیٹھنے اور ساتھ چلنے اورگھومنے پھرنے پر پابندی عائد کردی ہے ۔

اس حوالے سے نو ٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، نو ٹی فکیشن کے مطابق پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں پر پچاس روپے سے لے کر پانچ ہزارروپے تک جرمانہ عائد ہوگا۔

انتظامیہ کے مطابق طلباء و طالبات پھیر بھی نہ مانے تو ان کے والدین سے شکایت کی جائے گی، واضح رہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق یہ فیصلہ ناخوشگوار واقعات اورتعلیم متاثر ہونےکی وجہ سےکیاگیاہے۔

علاوہ ازیں یونیورسٹی میں لڑ کے اور لڑ کیوں کے ساتھ گھومنے پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے والےچیف پراکٹر حضرت بلال کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وائس چانسلر جہان بخت نے تین روز میں انکوائر ی مکمل کر نے کا حکم دے دیا ہے۔

Swat

Comments

- Advertisement -