ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

واٹس ایپ پر شوہر کو بُرا بھلا کہنا بیوی کو مہنگا پڑگیا

اشتہار

حیرت انگیز

قاہرہ : مصری عدالت نے واٹس ایپ پر شوہر کو لغویات بکنے پر خاتون کو سزا سنادی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مصر میں بیوی کو واٹس ایپ پر بدتمیزی کرنے پر سزا سنانے کا یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ رپورٹ ہوا ہے، جس میں بیوی پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 30 خاتون سرکاری ملازم ہے جس نے اپنے شوہر کو واٹس ایپ پیغامات میں مغلضات بکی تھیں، جس پر شوہر نے بیوی کے خلاف نازیبا پیغامات بھیجھنے پر عدالت میں کیس دائر کردیا تھا۔

عدالت نے شوہر اور بیوی کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد بیوی پر 2003 کے ٹیلی کمیونی کیشن ایکٹ 10 کے آرٹیکل 76 تحت 3300 ڈالر کا جرمانہ عائد کردیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں