جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

ایس بی سی اے نے رہائشی پلاٹوں پر کمرشل سرگرمیوں کی اجازت کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے رہائشی پلاٹوں پر کمرشل سرگرمیوں کی اجازت کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔

رہائشی پلاٹوں پر کمرشل سرگرمیوں کی اجازت دینے کے خلاف جماعت اسلامی کی درخواست پر قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی سربراہی میں سماعت ہوئی۔

دوران سماعت ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے اسحاق کھوڑو کی جانب سے عدالت میں جواب جمع کروایا گیا جس میں تحریر تھا کہ 13 مارچ کا نوٹیفکیشن واپس لے رہے ہیں۔

اس پر سندھ ہائیکورٹ نے مختصر حکم نامے کے بعد درخواست نمٹا دی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں رہائشی پلاٹ اور مکان کا تصور ختم

یاد رہے کہ جماعت اسلامی کی جانب سے اپوزیشن لیڈر سٹی کونسل سیف الدین ایڈووکیٹ اور 9 ٹاون چئیرمین نے درخواست دائر کی تھی۔

ایس بی سی اے کی جانب سے نوٹیفکیشن واپس لینے پر ردعمل دیتے ہوئے سیف الدین ایڈوکیٹ نے کہا کہ اتھارٹی کا نوٹیفکیشن واپس لینا عوام کی جیت ہے، رہائشی علاقوں کو کمرشل استعمال کی اجازت شہر کو تباہ کرنے کی سازش کی گئی۔

اپوزیشن لیڈر سٹی کونسل نے کہا کہ جماعت اسلامی کی آئینی جدوجہد رنگ لائی، عدالت کا فیصلہ کراچی کے عوام کے حق میں آیا ہے، شہر کا نقشہ مسخ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی، شہریوں کو ریلیف دینا ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے، شہر کے ماسٹر پلان کو مسخ کرنے کی سازش کے ذمہ دار کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے، کچھ لوگوں کے ذاتی فائدے کیلیے شہر کی تباہی کا سامان کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں