پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

کراچی میں مخدوش عمارتیں فوری خالی کرانے کی ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے اولڈ سٹی ایریا میں مخدوش عمارتوں کو فوری خالی کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی مخدوش عمارتوں کی کمیٹی نے اولڈ سٹی ایریا کا دورہ کیا ہے، کمیٹی نے ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے کی ہدایت پر اولڈ سٹی ایریا کا دورہ کیا۔

کمیٹی نے اولڈ سٹی ایریا میں مخدوش قرار عمارتوں کی جانچ کے بعد انہیں فوری خالی کرانے کی ہدایت کردی ہے۔

ایس بی سی اے حکام نے کہا کہ مخدوش قرار دی گئی عمارتوں میں رہائش انتہائی خطرناک ہے، ضلعی انتظامیہ کی مدد سے عمارتوں کو خالی کرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 4 عمارتوں کو فوری طور پر خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں