منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

ایس بی سی اے کا مکہ ٹیرس کے بلڈر کیخلاف عدالت سے رجوع، سخت سزا کی استدعا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: مکہ ٹیرس کےبلڈر کیخلاف سیشن عدالت میں درخواست دائر کردی گئی ، جس میں کہا قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر بلڈر کو سخت سزا سنائی جائے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ایس بی سی اے نے مکہ ٹیرس کےبلڈر کیخلاف سیشن عدالت سے رجوع کرلیا ،ایس بی سی اے ایڈیشنل ڈائریکٹر اصغر علی نے عدالت میں کمپلین درج کرادی ہے۔

کراچی:براہ راست کمپلین پر درخواست گزار نے اپنا بیان بھی ریکارڈ کرایا، درخواست گزار نے کہا مکہ ٹیرس کے بلڈر محمد وسیم نے منظور شدہ بلڈنگ پلان کی خلاف ورزی کی، بلڈر محمد وسیم نے ایس بی سی اے قوانین کی خلاف ورزی کی۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر بلڈر کو سخت سزا سنائی جائے۔

سیشن عدالت نے آئندہ سماعت پر درخواست گزار کے گواہان کو طلب کرلیا تاہم شکایت پر قابل سماعت ہونے یا ناہونےکافیصلہ بیانات کے بعد کیا جائے گا۔

گذشتہ روز کراچی کی سیشن عدالت جنوبی میں مکہ ٹیرس کے مالک محمد وسیم کیخلاف کرمنل کیس دائر کردیا گیا تھا۔

پراسیکیوشن کا کہنا تھا مکہ ٹیرس کے مالک نے ایس بی سی اے کے سیکشن سکس کی خلاف ورزی کی ہے، جرم ثابت ہونےپربلڈرکو3 سال سزا،بھاری جرمانہ ہوسکتاہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں