بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

ایس بی سی اے افسران کا غیرقانونی تعمیرات میں ملوث ہونے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی(ایس بی سی اے) کے افسران کا غیرقانونی تعمیرات میں ملوث ہونے کے انکشاف پر محکمہ اینٹی کرپشن نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو محکمہ اینٹی کریشن نے تحقیقات سے متعلق مراسلہ ارسال کردیا، محکمہ غیرقانونی تعمیرات میں ملوث افسران کے خلاف کاررورائی کرے گا۔

مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ کوسموپولیٹن کو آپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں غیر قانونی تعمیرات ہوئیں۔

ایس بی سی اے کے 48 افسران مختلف تاریخوں میں انکوائری کے لیے طلب کرلیے گئے ہیں۔ 48افسران میں ڈپٹی ڈائریکٹرز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز شامل ہیں۔ افسران نے ذاتی فائدے کے لیے رولز کے برخلاف تعمیرات کرائیں۔

طلب کیے گئے افسران میں 2 ڈپٹی ڈائریکٹر، 18 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور 21 سینئربلڈنگ انسپکٹرز شامل ہیں۔ خیال رہے کہ ممکنہ طور پر محکمہ اینٹی کرپشن جلد کارروائی مکمل کرکے رپورٹ شایع کرے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں