منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

پیراور منگل کو پچاس فیصد بینک برانچز کھولنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے ملک بھر میں پیر اور منگل کے روز بینکس کی پچاس فیصد برانچز کھولنے کی ہدایت جاری کردی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں پیر اور منگل یعنی 10 اور گیارہ مئی کودرآمدات اور برآمدات کے لیے بینک کی برانچز کھلی رہیں گی۔

اسٹیٹ بینک نے تمام بینکس کے مرکزی دفاتر کو پیر اور منگل کو برانچز کھولنے کی ہدایات بھی جاری کردیں۔

- Advertisement -

ایس بی پی کے مطابق پچاس فیصد مخصوص بینک برانچز صبح 9 سے دو بجے تک سروسز فراہم کریں گی۔ جو برانچز  پیر اور منگل کو کھلیں گی وہاں بینکاری معمول کے مطابق ہوگی جبکہ ان برانچز میں عوامی لین دین نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک بھر میں 8 مئی بروز ہفتہ کو تمام بینکس کھلے رکھنے کا اعلان بھی کیا ہے۔  اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ ہفتے کے روز بینک کھلے رکھنے کا فیصلہ ملک میں 10 سے 15 مئی تک عید کی تعطیلات کے باعث کیا گیا۔

مزید پڑھیں: ہفتے کو بازار کھولنے کی اجازت، 8 مئی کی رات 12 بجے سے سندھ میں مکمل لاک ڈاؤن

یہ بھی پڑھیں: عید کی چھٹیوں پر تاجروں کے تحفظات، چاند رات تک 24 گھنٹے دکانیں کھولنے کا مطالبہ

بیان میں کہا گیا تھا کہ تمام بینکس، مالیاتی ادارے اور مائیکروفنانس بینک ہفتہ 8 مئی 2021 کو صبح 9 سے دوپہر 2 بجے تک بغیر کسے وقفے کے کھلے رہیں گے۔

یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے دی جانے والی عید الفطر کی طویل تعطیلات کو صنعتی، درآمدی و برآمدی شعبوں اور تجارتی و کاروباری مراکز سے وابستہ شخصیات نے مسترد کرتے ہوئے تین روز تعطیلات دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں