کراچی: اسٹیٹ بینک کی جانب سے رمضان کے لیے بینکوں کے اوقات جاری کردیے گئے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دفتری اوقات پیر تا جمعرات صبح 9 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک بغیر کسی وقفے کے ہوں گے۔
بینکوں کے دفتری اوقات جمعہ کو صبح 9 بجے سے دوپہر ساڑھے 12 تک بغیر کسی وقفے کے ہوں گے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پبلک ڈیلنگ کے لیے اوقات کار پیر تا جمعرات صبح 9 تا دوپہر 2 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہیں گے۔
اسٹیٹ بینک کے ترجمان کے مطابق تمام بینکس، ترقیاتی مالی ادارے اور مائیکرو فنانس بینکس اوقات کار پر عمل کریں گے۔
اس سے قبل اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا تھا کہ زکوٰۃ کی کٹوتی کے مقصد کے لیے تمام بینک اور مالیاتی ادارے 3 مارچ بروز پیر بند رہیں گے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 3مارچ کو اسٹیٹ بینک و دیگر کمرشل بینکوں میں زکوٰة کٹوتی کیلئے پبلک ڈیلنگ بند رہے گی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام بینکوں کا عملہ زکوٰة کٹوتی کے سلسلے میں اپنی ڈیوٹیز پر حاضر ہوگا۔