جمعرات, اکتوبر 3, 2024
اشتہار

بڑی مالیت کے پرائز بانڈز رکھنے والے افراد کیلئے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : 40 ہزار ،25 ہزار،15 ہزار اور ساڑھے7 ہزار والے پرائز بانڈز رکھنے والے افراد کیلئے اہم خبر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بند کئے جانے والے بیریئر بانڈز کی واپسی تاریخ میں اضافہ کردیا۔

بیکنگ سروسز کارپوریشن کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ بند کئے جانے والے 40 ہزار ،25 ہزار،15ہزار اور ساڑھے7 ہزار والے بیریئر پرائز بانڈز کو واپس کرنے کی تاریخ بڑھادی گئی ہے۔

- Advertisement -

بیریئر پرائزبانڈ 31 دسمبر 2024 تک واپس کئے جا سکیں گے ، اس سے قبل پرائز بانڈز کی واپسی کے لئے 30 جون 2024 کی تاریخ رکھی گئی تھی۔

مرکزی بینک کا کہنا تھا کہ 25 ہزار اور 40 ہزار مالیت کے بانڈز، پریمیم پرائز بانڈ میں منتقل کرسکتے ہیں پرائز بانڈ سے اسپشل سیونگز سرٹیفیکٹس یا ڈیفنس سیونگ سرٹیفیکٹس پر منتقل کیا جاسکتا ہے پرائز بانڈ کو کیش اسٹیٹ بینک کے بینکنگ کارپوریشن دفاتر یا کمرشل بینکوں سے کرائے جاسکتے ہیں۔

اسٹیٹ بینک نے اس ضمن میں کمرشل بینکوں کو توسیع شدہ تاریخ تک پرائز بانڈ ز نقد کرانے یا ان کا تبادلہ کرنے کی درخواستیں قبول کرنے کے حوالے سے ضروری ہدایات بھی جاری کی تھیں۔

پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں