اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اپریل 2025 میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری 14 کروڑ 10 لاکھ ڈالر رہی۔
اسٹیٹ بینک کا جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق مارچ 2025 میں براہ راست 2 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تھی، اپریل 2024 میں براہ راست سرمایہ کاری 39 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تھی۔
رواں مالی سال کے دس ماہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 3 فیصد کمی ہوئی ہے۔
رواں مالی سال کے دس ماہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ایک ارب 78 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہی، گزشتہ مالی سال کے 10 ماہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ایک ارب 83 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہی۔
گزشتہ 10 ماہ میں مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری 16 فیصد اضافے سے ایک ارب 20 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہی۔
دوسری جانب مرکزی بینک کے اعداد وشمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 9 مئی کو 7 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں زرمبادلہ کے سرکاری
ذخائر کی مالیت 10 ارب 40 کروڑ 31 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔
اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ 9 مئی کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 15 ارب 61 کروڑ 31 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔
اعدد وشمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 21 کروڑ 7 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے وضاحت کی ہے کہ آئی ایم ایف سے ملنے والی قرض کی دوسری قسط ایک ارب 2 کروڑ30 لاکھ ڈالر 16 مئی کو جاری ہونے والے اعداد وشمار میں شامل ہوں گے۔