تازہ ترین

پرائز بانڈز رکھنے والے افراد کیلئے اہم خبر آگئی

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عوام کی سہولت کیلئے منسوخ شدہ پرائزبانڈز کو کیش کرانے کی تاریخ میں توسیع کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 7500، 15000، 25000 اور 40000 روپے کی مالیت کے پرائز بانڈز کا تبادلہ یا نقد کرانے کا ایک اور موقع فراہم کرتے ہوئے تاریخ میں 30 جون 2023ء تک توسیع کر دی.

مرکزی بینک کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، "وفاقی حکومت نے عوام کو ایک اور موقع دیا ہے کہ وہ 30 جون 2023 تک 7500، 15000، 25000، 25000 اور 40000 روپے کے پرائز بانڈز واپس حاصل کر لیں یا ان کیش کروا لیں۔”

قبل ازیں حکومت نے ان پرائز بانڈز کو نقد کرانے/تلافی کے لیے 30 جون 2022ء کی تاریخ مقرر کی تھی۔

تاہم پرائز بانڈز رکھنے والے کچھ افراد کی جانب سے اپنے بانڈز redeemed نہ کرانے کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں اپنے پرائز بانڈز نقد کرانے کا آخری موقع فراہم کرتے ہوئے اس کی تاریخ میں 30 جون 2023ء تک توسیع کر دی گئی ہے.

مذکورہ پرائز بانڈز کے سرمایہ کاروں کو انہیں نقد کرانے یا تبادلے کے لیے درج ذیل آپشنز دیے گئے ہیں: الف۔ ظاہری مالیت پر نقد کرانا۔

ب۔ ان بانڈز کی 25,000 روپے اور /یا 40,000 روپے کے پریمیم پرائز بانڈز (رجسٹرڈ) میں منتقلی۔

ج۔ انہیں اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹس یا ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس میں بدلنا۔

ان پرائز بانڈز کا تبادلہ ملک بھر میں ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے دفاتر اور کمرشل بینکوں کی برانچوں سے 30 جون 2023ء تک کیا جا سکتا ہے۔
پرائز بانڈز ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے دفتر اور ملک بھر میں کمرشل بینکوں کی شاخوں سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ، "اسٹیٹ بینک نے کمرشل بینکوں کو ضروری ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ توسیعی تاریخ تک پرائز بانڈز کی نقدی یا تبادلے کے لیے عام لوگوں کی درخواستیں قبول کریں۔”

اس حتمی موقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے عام لوگوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے مرکزی بینک نے کہا کہ یہ پرائز بانڈز توسیع شدہ ڈیڈ لائن کی میعاد ختم ہونے کے بعد ان کیش یا قابل تبادلہ نہیں ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -