اشتہار

نئے کرنسی نوٹ اس بار بھی ایس ایم ایس سروس سے ملیں‌ گے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اسٹیٹ بینک نے عید الفطر کے موقع پر نئے نوٹوں کے اجرا کا اعلان کرتے ہوئے صارفین کے لیے ایس ایم ایس سروس اس بار بھی جاری رکھی ہے، نئے کرنسی نوٹ 120 شہروں میں 1000 کمرشل بینک برانچز سے صارفین کو جاری کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ہر سال کی طرح امسال بھی اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے عیدالفطر کے موقع پر نئے نوٹوں کے اجرا کا اعلان کردیا گیا، نئے کرنسی نوٹ حاصل کرنے کے خواہش مند افراد 12 سے 23 جون تک منتخب برانچوں سے نوٹ حاصل کرسکیں گے۔

سروس استعمال کرنے کا طریقہ کار

اسٹیٹ بینک کی جانب سے نئے کرنسی نوٹوں کے حصول کا طریقہ کار بھی جاری کیا گیا ہے، جس کے تحت صارفین کو پابند کیا گیا ہےکہ وہ اپنے نادرا کا شناختی کارڈ نمبر اور بینک کا برانچ کوڈ مذکورہ نمبر (8877) پر ایس ایم ایس کرنا ہوگا۔

- Advertisement -

مسیج کرنے والے صارفین کو اسٹیٹ بینک کی جانب سے ایک ٹیکسٹ پیغام موصول ہوگا جس میں ٹرانزیکشن نمبر، بینک اور برانچ ایڈریس کے ساتھ تاریخ بتائی جائے گی جس کے بعد صارف وہاں سے نئے نوٹ حاصل کرسکے گا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرط عائد کی گئی ہے کہ کرنسی نوٹوں کے حصول کے وقت اصل شناختی کارڈ یا اسمارٹ کارڈ کی فوٹو کاپی بینک میں جمع کروانی لازم ہوگی ساتھ ہی اسٹیٹ بینک نے واضح کیا ہے کہ ایک صارف کو دس ، بیس ، پچاس اور سو روپے کے نوٹوں کی گڈیاں دی جائیں گی۔

قومی بینک کی جانب سے ایس ایم ایس سروس کے چارجز ڈیڑھ روپے رکھے گئے ہیں، کوئی بھی صارف ایک شناختی کارڈ نمبر کو ایک ہی بار بھیج سکتا ہے تاہم اگر صارف نے کسی دوسرے نمبر سے ایک ہی شناختی کارڈ نمبر مذکورہ نمبر پر بھیجا تو اُسے کوئی جواب نہیں بھیجا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں