اشتہار

آئی ایم ایف سے قرض کی قسط موصول، اسٹیٹ بینک کی تصدیق

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے عالمی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) سے  50 کروڑ ڈالرز قرض کی قسط موصول ہونے کی تصدیق کردی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان نے تصدیق کی کہ آئی ایم ایف سے500 ملین ڈالرقرض کی قسط منگل تیس مارچ کو موصول ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق آئی ایم ایف سے ملنے والی قرض کی قسط کی مجموعی مالیت 498.7 ملین ڈالر کے قریب ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈز کے ایگزیکٹیو بورڈ نے 25 مارچ کو پاکستان کو قرض کی قسط جاری کرنے کی منظوری دی تھی۔ یہ قسط بجٹ  میں مالی مدد فراہم کرنے کے لیے دی جارہی ہے۔

آئی ایم ایف کی جانب سے قرض رقم کی منظوری کے حوالے سے اعلامیہ بھی جاری کیا گیا تھا۔ جس میں بتایا گیا تھا کہ ایگزیکٹیو بورڈ نے پاکستان کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کا جائزہ لینے کے بعد پچاس کروڑ ڈالرز دینے کی منظوری دی۔

آئی ایم ایف نے اپنے اعلامیے میں بتایا تھا کہ جولائی 2019 میں پروگرام کی پہلی قسط کی منظوری دی گئی تھی، ادائیگی سے توسیعی فنڈ کی سہولت کے تحت مجموعی طور پر دو ارب ڈالرز کی فراہمی کی گئی۔

اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ معیشت کو سہارا دینے  پاکستان کی پالیسیاں مبصرانہ رہیں جب کہ پاکستان نے شرح نمو میں اضافے اور ادارہ جاتی اصلاحات کےلیے جارحانہ اقدامات بھی کیے۔ آئی ایم ایف اعلامیے میں اس بات پر بھی زور دیا گیا تھا کہ حکومتی ملکیتی کمپنیوں کی کارکردگی کو بہتر اور شفاف بنانا ہوگا۔

آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو مزید اصلاحات سے معاشی اعتماد اور نجی سرمایہ کاری کو تقویت دینا ہوگی اور کاروباری ماحول کو بہتر کر کے روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہوں گے۔ اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ منی لانڈرنگ اور تخریبی پیسوں‌ کی روک تھام کے ایکشن پلان پر پاکستان کو مکمل عمل اور انسداد بدعنوانی کے اداروں کے مطالبات کو پورا کرنا ہوگا۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں