بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

عبدالستار ایدھی کی خدمات : یادگاری سکہ 31 مارچ سے دستیاب ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: عالمی شہرت یافتہ سماجی کارکن عبدالستار ایدھی مرحوم  کی خدمات کے اعتراف میں اسٹیٹ بینک پچاس روپے کا یادگاری سکہ جمعے کو جاری کرے گا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے سماجی کارکن کے اعزاز میں جاری کیے گئے پچاس روپے مالیت کا سکہ اکتیس مارچ سے دستیاب ہوگا۔ سکے کی پشت پر  پر ایدھی صاحب کی تصویر کا عکس ہے اور اس پر عہد انسانیت عبد الستار ایدھی کے الفاظ درج کیے گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے سکے کی تصاویر جاری کی گئیں ہیں جن کے سامنے کے رخ پر عبدالستار ایدھی کی تاریخ وفات بھی درج کی گئی ہے۔

یاد رہے معروف سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی طویل علالت کے بعد گزشتہ برس کراچی میں انتقال کرگئے تھے، اُن کی خدمات کے اعتراف میں مختلف سڑکوں اور اسٹیڈیمز کو ایدھی صاحب کے نام سے منسوب کیا گیا تھا۔

edhi

انٹرنیٹ کی معروف ویب سائٹ گوگل نے بھی عبد الستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش کیا تھا جبکہ گزشتہ دنوں اُن کے یومِ پیدائش کے موقع پر لوگوں نے اُن کی کمی کو محسوس کرتے ہوئے ٹوئٹر پر اپنے تاثرات پیش کیے تھے جس کے باعث ایدھی کا ہیش ٹیگ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بھی بنا تھا۔

پڑھیں: ’’ وزیراعظم نوازشریف کی عبدالستار ایدھی کی یاد میں خصوصی سکہ جاری کرنے کی ہدایت ‘‘

مزید پڑھیں: ’’ عبدالستار ایدھی کا یوم پیدائش، ٹوئٹر پر ایدھی کا ہیش ٹیگ پہلے نمبرپر ٹرینڈ ‘‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں